چل تو دیے ہو شیخ جی سوئے حرم مگر

چل تو دیے ہو شیخ جی سوئے حرم مگر ایسا نہ ہو زباں پہ حدیث بتاں رہے نادر بھوپالی

ادامه مطلب

دل کی بھٹی دہکاؤ اشک انفعالی سے

دل کی بھٹی دہکاؤ اشک انفعالی سے کچھ اثر کرو پیدا بے اثر دعاؤں میں نادر بھوپالی

ادامه مطلب

کب تک تو مری آنکھ کے دریا میں رہے گا

کب تک تو مری آنکھ کے دریا میں رہے گا اے پانی مرے سر سے گزر کیوں نہیں جاتا نادر بھوپالی

ادامه مطلب

طول غم فراق کا مارا ہوں اے خدا

طول غم فراق کا مارا ہوں اے خدا آنکھوں میں انتظار کی لذت اتار دے نادر بھوپالی

ادامه مطلب

رات بھر جاگ کے اشکوں کی مسیحائی سے

رات بھر جاگ کے اشکوں کی مسیحائی سے ہم نے ٹوٹے ہوے خوابوں کی مرمت کی ہے نادر بھوپالی

ادامه مطلب

عشوۂ و ناز و ادا تیری محبت کے اسیر

عشوۂ و ناز و ادا تیری محبت کے اسیر شب دیجور میں ہم رقص چراغاں ہوں گے نادر بھوپالی

ادامه مطلب

ہر بار میں ہی آؤں ملاقات کے لیے

ہر بار میں ہی آؤں ملاقات کے لیے تم بھی کبھی کبھار یہ زحمت کیا کرو نادر بھوپالی

ادامه مطلب

لغات زندگی جب مانگتی ہے حرف جنوں

لغات زندگی جب مانگتی ہے حرف جنوں ادیب میرے فسانے تلاش کرتے ہیں نادر بھوپالی

ادامه مطلب

مرے نصیب میں طیبہ کا اک سفر اللہ

مرے نصیب میں طیبہ کا اک سفر اللہ ترے حبیب کے صدقے میں لکھ دیا جائے نادر بھوپالی

ادامه مطلب

کبر و نخوت کی اک علامت ہے

کبر و نخوت کی اک علامت ہے حد سے آگے بڑھے اگرافتاد نادر بھوپالی

ادامه مطلب

آمنہ بی کے جگر گوشہ کی بعثت کے بغیر

آمنہ بی کے جگر گوشہ کی بعثت کے بغیر بزم کونین کی تکمیل نہیں ہو پاتی نادر بھوپالی

ادامه مطلب

لذّت درد ہو گئی پامال

لذّت درد ہو گئی پامال ہم نے زخموں کی جب تجارت کی نادر بھوپالی

ادامه مطلب

آپ کو دیکھ کر سمجھ آیا

آپ کو دیکھ کر سمجھ آیا حسن کیا چیز ہے ادا کیا ہے نادر بھوپالی

ادامه مطلب

تری یادوں کی مالا جپتے جپتے

تری یادوں کی مالا جپتے جپتے مری سانسوں میں چھالے پڑ گئے ہیں نادر بھوپالی

ادامه مطلب

باغ جنت میں شجر ایک لگانے کے لیے

باغ جنت میں شجر ایک لگانے کے لیے راہ سے تم کوئی پتھر تو ہٹا سکتے ہو نادر بھوپالی

ادامه مطلب

ترا سکوت مجھے بے قرار کرتا ہے

ترا سکوت مجھے بے قرار کرتا ہے تری خموشی مرے کان پھاڑ دیتی ہے تری نگاہ تغافل کی یہ ادا جاناں مجھے زمین میں جیتے…

ادامه مطلب

اس کو لبھا سکیں گی نہ دنیا کی رونقیں

اس کو لبھا سکیں گی نہ دنیا کی رونقیں جس کی نظر میں آپ ﷺ کا روضہ سما گیا نادر بھوپالی

ادامه مطلب