فنا نظامی کانپوری
ترک تعلقات کو اک لمحہ چاہیئے
ترک تعلقات کو اک لمحہ چاہیئے لیکن تمام عمر مجھے سوچنا پڑا فنا نظامی کانپوری
ڈوبنے والے کی میت پر لاکھوں رونے والے ہیں
ڈوبنے والے کی میت پر لاکھوں رونے والے ہیں پھوٹ پھوٹ کر جو روتے ہیں وہی ڈبونے والے ہیں کس کس کو تم بھول گئے…
دنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتے
دنیائے تصور ہم آباد نہیں کرتے یاد آتے ہو تم خود ہی ہم یاد نہیں کرتے وہ جور مسلسل سے باز آ تو گئے لیکن…
زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فنا
زندگی نام ہے اک جہد مسلسل کا فنا راہرو اور بھی تھک جاتا ہے آرام کے بعد فنا نظامی کانپوری
قید غم حیات بھی کیا چیز ہے فنا
قید غم حیات بھی کیا چیز ہے فنا راہ فرار مل نہ سکی عمر بھر پھرے فنا نظامی کانپوری
ساقیا تو نے مرے ظرف کو سمجھا کیا ہے
ساقیا تو نے مرے ظرف کو سمجھا کیا ہے زہر پی لوں گا ترے ہاتھ سے صہبا کیا ہے میں چلا آیا ترا حسن تغافل…
کوئی پابند محبت ہی بتا سکتا ہے
کوئی پابند محبت ہی بتا سکتا ہے ایک دیوانے کا زنجیر سے رشتہ کیا ہے فنا نظامی کانپوری
موجوں کے اتحاد کا عالم نہ پوچھئے
موجوں کے اتحاد کا عالم نہ پوچھئے قطرہ اٹھا اور اٹھ کے سمندر اٹھا لیا فنا نظامی کانپوری
یا رب مری حیات سے غم کا اثر نہ جائے
یا رب مری حیات سے غم کا اثر نہ جائے جب تک کسی کی زلف پریشاں سنور نہ جائے وہ آنکھ کیا جو عارض و…
غم ہر اک آنکھ کو چھلکائے ضروری تو نہیں
غم ہر اک آنکھ کو چھلکائے ضروری تو نہیں ابر اٹھے اور برس جائے ضروری تو نہیں برق صیاد کے گھر پر بھی تو گر…
دل سے اگر کبھی ترا ارمان جائے گا
دل سے اگر کبھی ترا ارمان جائے گا گھر کو لگا کے آگ یہ مہمان جائے گا سب ہوں گے اس سے اپنے تعارف کی…
تو پھول کی مانند نہ شبنم کی طرح آ
تو پھول کی مانند نہ شبنم کی طرح آ اب کے کسی بے نام سے موسم کی طرح آ ہر مرتبہ آتا ہے مہ نو…
اس طرح رہبر نے لوٹا کارواں_
اس طرح رہبر نے لوٹا کارواں اے فنا رہزن کو بھی صدمہ ہوا فنا نظامی کانپوری