فرحت عباس شاه
شہر تو سرابی تھی
شہر تو سرابی تھی سرابی نے ہجرت کی اور شہر ویران ہو گیا بلکہ ویران کیا ہوا تھا ہی ویرانہ شہر تو سرابی تھی نہ…
شب کے تیرہ سمندر نے کھولا ہے در دن نکلتا نہیں
شب کے تیرہ سمندر نے کھولا ہے در دن نکلتا نہیں ڈوبتا جا رہا ہے نگر کا نگر دن نکلتا نہیں رو رہی ہے سحر…
شام کے پار کوئی رہتا ہے
شام کے پار کوئی رہتا ہے ہجر اور ڈوبتے سورج کی قسم شام کے پار کوئی رہتا ہے جسکی یادوں سے بندھی رہتی ہے دھڑکن…
سیاہ ہجر گیا، زرد انتظار گئے
سیاہ ہجر گیا، زرد انتظار گئے کسی کا درد گیا، درد کے حصار گئے اداس رات‘ خزاں ہم سفر‘ سفر گمنام ترے خیال کے موسم…
سوچیں
سوچیں بہت ساری سوچیں آپس میں مل مل کے جدا ہو جاتی ہیں اور جدا ہو ہو کے مل جاتی ہیں پلٹتی ہیں ٹکراتی ہیں…
سنگت
سنگت دل و نظر کہاں کہاں لیے پھرو گے عمر بھر وہی اداس راستے وہی ملول بستیاں وہی خموش دشت ہیں وہی عجیب شہر ہیں…
سکوتِ شام، کسی کا خیال ، سرد ہوا
سکوتِ شام، کسی کا خیال ، سرد ہوا کِسی کو توڑ، کسی کو سنبھال، سرد ہوا اُجاڑ شہر کی ہر سبز رُت، کہ پھر باقی…
سفرِ جنوں
سفرِ جنوں ہر خموشی ہوئی مدغم تیرے سناٹوں میں ہر صدا ڈوب گئی عالمِ کہرام کے بیچ تُو نے دیکھا ہے کبھی دفن ہوئی ہیں…
سبھی ماحول ہی مہکا ہوا ہے
سبھی ماحول ہی مہکا ہوا ہے وہ میرے شہر میں آیا ہوا ہے ہوائیں گنگنانے لگ پڑی ہیں کسی نے گیت سا چھیڑا ہوا ہے…
ساون کی شامیں صحرا کے باسی
ساون کی شامیں صحرا کے باسی کیسے سہیں گے اتنی اداسی راتیں اکیلی ڈالیں پہیلی ہنس دے زمانہ رو دے سہیلی سانسیں ادھاری، دھڑکن ہے…
سارے اپنے لوگ ہی اپنی دھرتی ماں کو
سارے اپنے لوگ ہی اپنی دھرتی ماں کو آدھے نوچ رہے ہیں آدھے سوچ رہے ہیں فرحت عباس شاہ (کتاب – تیرے کچھ خواب)
زندہ مردہ
زندہ مردہ اسے میرے اندر بیتے ہوئے صدیاں بیت چکی تھیں لیکن پھر بھی میں جب اسے ملا تو میں نے اسے چھوا اس کی…
زندگی قرضِ وفا کے طور پر
زندگی قرضِ وفا کے طور پر کاٹ لیتے ہیں سزا کے طور پر اب مرا بھی شہر میں تیری طرح ہے تعارف بے وفا کے…
زلزلہ
زلزلہ زمیں کو ہچکیاں لینے سے روکو اپنے اپنے ظلم کی اوقات پہچانو فرحت عباس شاہ (کتاب – ملو ہم سے)
تو کیا وہ اتنی سہولت سے مجھ کو بھول گئی
تو کیا وہ اتنی سہولت سے مجھ کو بھول گئی تو کیا وہ ساری ریاضت مری فضول گئی مجھے بھلا دیا ہوتا فقط تو جائز…
سانُوں دُور دِسیندے راہ
سانُوں دُور دِسیندے راہ اسیں کمّی ویکھے تختیاں تے اسیں رُلدے ویکھے شاہ ساڈے زخم اَساں نل ضِد کر کے ساڈی مُکّن نہ دیندے چاہ…
ساڈا اتنا سخت سوال وی نئیں
ساڈا اتنا سخت سوال وی نئیں تُوں چھوہر، چھراٹ تے بال وی نئیں تیرے متھّے وی ناں لگ سکیے کُجھ ایہہ جہا ساڈا حال وی…
زندگی یونہی تری رہ میں لیے پھرتی ہے
زندگی یونہی تری رہ میں لیے پھرتی ہے ورنہ یہ طفل تسلی کے سوا کچھ بھی نہیں فرحت عباس شاہ (کتاب – بارشوں کے موسم…
زندگی اضطراب میں کیا کیا
زندگی اضطراب میں کیا کیا ڈھونڈتی ہے سراب میں کیا کیا کوئی بچھڑا ہے کیا کہ ہم اب تک لکھ رہے ہیں کتاب میں کیا…
زخمی اور تھکا ہوا پرندہ
زخمی اور تھکا ہوا پرندہ کہاں ہو تم؟ تم کہاں ہو؟ میں نے کہا تھا میں نے تمہیں کہا تھا اس پہاڑی سلسلے کو اتنا…
روشنی کی ایک قسم
روشنی کی ایک قسم روشنی کی جستجو میں پلکیں جلا بیٹھا اور پوریں زخمی کر بیٹھا تو پتہ چلا کہ ضروری نہیں جو روشنی آنکھوں…
روح سے رات کہیں جاتی نہیں
روح سے رات کہیں جاتی نہیں رات میں راکھ بہت اڑتی ہے اپنے محسوس کے غمناک گھروندوں میں پڑے روتے رہے شہر کو کس نے…
رُکا ہوا ہے عجب دھوپ چھاؤں کا موسم
رُکا ہوا ہے عجب دھوپ چھاؤں کا موسم گزر رہا ہے کوئی دل سے بادلوں کی طرح فرحت عباس شاہ (کتاب – شام کے بعد…
رتیں بے اعتبار
رتیں بے اعتبار تمہارے آنے سے بارشیں لوٹ آئی ساون مہربان ہو گیا ہے لگتا ہے وہ موسم بہت گیا ہے جب جسم پر پھوار…
راستہ اداسی کا
راستہ اداسی کا قافلہ اداسی کا تیز ہی تو ہوتا ہے حافظہ اداسی کا کھنچ گیا مرے دل پر دائرہ اداسی کا تم پہ بھی…
رات میں اتنا کھو چکا ہوں میں
رات میں اتنا کھو چکا ہوں میں ایسا لگتا ہے سو چکا ہوں میں پہلے ثابت تو کر لوں میں اس کو پھر کہوں گا…
رات جس خواب کے سائے تلے سوئے تھے تمہارا تو نہ تھا
رات جس خواب کے سائے تلے سوئے تھے تمہارا تو نہ تھا غم کی مہمیز ہمیں خواب کے پندار میں لے جاتی ہوئی کہتی ہے…
رات آنکھوں کی طرح بھیگ چلی
رات آنکھوں کی طرح بھیگ چلی رات آنکھوں کی طرح بھیگ چلی دل کے ساحل پہ سر شام ترا غم رویا لے گئی بھر کے…
دیوانگی
دیوانگی دل اور دل کے بیچ جو صحرا پڑتا ہے عقل کے پاس تو پیر بھی مانگے تانگے ہیں ہاں البتہ دیوانوں کی بات الگ…
دیکھ فرحت منزلیں سر ہو گئیں
دیکھ فرحت منزلیں سر ہو گئیں ٹھوکریں اپنا مقدر ہو گئیں دشت سے نظریں ملاؤں کس طرح وحشتیں سر کے برابر ہو گئیں آج برسوں…
دو الگ الگ موسموں کی نظمیں
دو الگ الگ موسموں کی نظمیں () وقت کی تندو تیز ہوا کی زد میں آ کر بیت چکے رستوں پر لوٹ کے آنے والے…
دنیا داروں کا بند، گلیاں ہیں
دنیا داروں کا بند، گلیاں ہیں تیرا میرا نصیب عالم ہے جنگلوں میں تو کچھ نہیں لیکن بستیوں میں مہیب عالم ہے درمیاں روح اور…
دل و نظر میں کئی رتجگوں کو تیر کیا
دل و نظر میں کئی رتجگوں کو تیر کیا پھر اس کے بعد کہیں جا کے غم اسیر کیا ’’خلا نصیب ‘‘ تھے عمریں گنوا…
دل مرا مستقل مزاج رہا
دل مرا مستقل مزاج رہا عمر بھر غم کا ہی رواج رہا تیری باتوں پہ اعتماد مجھے کل رہا ہے کبھی نہ آج رہا میں…
دل کا درد ملال بدل
دل کا درد ملال بدل دیوانے کچھ حال بدل پھر جو چاہے دام لگا پہلے اپنا مال بدل ہم نے پر تلوار کیے جاگ شکاری…
دل بھی ہے باقی مرا ہائے کہاں
دل بھی ہے باقی مرا ہائے کہاں اس سے زیادہ وہ ستم ڈھائے کہاں درد کے خوف نے در بند کیے اب تری یاد ہمیں…
دکھ کے دریا میں کنارا کون ہے؟
دکھ کے دریا میں کنارا کون ہے؟ بے سہاروں کا سہارا کون ہے؟ آپکی سازش نہیں کیا زندگی؟ زندگی کا استعارہ کون ہے؟ جو تمہارے…
دشتِ خواب
دشتِ خواب شبِ آوارہ کبھی کبھی جب تم یونہی اچانک روح سے آنکھوں میں آ نکلتے ہو حقیقتیں خواب بن جاتی ہیں اور جدائی ایک خواب…
درد گر آدمی ہوتا
درد گر آدمی ہوتا درد گر آدمی ہوتا تو گریبان پکڑ کر کہتے اس طرح رہتے ہیں بے چین دلوں کے اندر؟ اس طرح کرتے…
درد سب آن پڑا ہے دل میں
درد سب آن پڑا ہے دل میں سب کا سب آن پڑا ہے دل میں ہم ہیں مصروف ہمیں علم نہیں کوئی کب آن پڑا…
دامن تار تار نم کرتے
دامن تار تار نم کرتے عمر گزری کسی کا غم کرتے ہم سراپا فقیر ہوتے ہیں کس طرح اپنے سر کو خم کرتے دوسروں کو…
خوف کا بھی تجھے ادراک کہاں
خوف کا بھی تجھے ادراک کہاں تم کہاں اور دلِ بے باک کہاں تجھ تلک کیسے پہنچ پاؤں گا میں کہاں اور تری خاک کہاں…
خوب بھڑکیلے لباسوں کے سہاروں میں رہو
خوب بھڑکیلے لباسوں کے سہاروں میں رہو حسن کے حسن کی پیمائش پیہم اگر آساں ہوتی گو مگو کے کسی عالم میں نہ ہوتی آنکھیں…
خواب آنکھوں میں اتارو تو سہی
خواب آنکھوں میں اتارو تو سہی دل کے حالات سنوارو تو سہی اس قدر دور نہیں ہے وہ بھی تم دل و جاں سے پکارو…
خدا شناسی
خدا شناسی اداس مت ہو اداس مت ہو یہی سفر ہے یہی سفر تو ڈگر ڈگر ہے نگر نگر میں تمہارے جیسے نہ جانے کتنے…
حمد
حمد مولا! میں نے تیری ذات کو اپنے غموں سے پہچانا ہے فرحت عباس شاہ (کتاب – اور تم آؤ)
چیلیں پہنچیں جونہی کاگے گزر گئے
چیلیں پہنچیں جونہی کاگے گزر گئے ہم بن ماسے سوئے نہ جاگے گزر گئے حد ہوتی ہے ظلم اور جھوٹ اور دھوکے کی مولا یہ…
چشم بے آب کی دہلیز پہ آویزاں ہے
چشم بے آب کی دہلیز پہ آویزاں ہے تو مرے خواب کی دہلیز پہ آویزاں ہے دل بھری بستی کی چوکھٹ پہ دھرا ہے یارو…
چاند کے ساتھ مری بات نہ تھی پہلی سی
چاند کے ساتھ مری بات نہ تھی پہلی سی رات آتی تھی مگر رات نہ تھی پہلی سی ہم تری یادسےکل شب بھی ملے تھے…