خدا جانے

خدا جانے
خدا جانے کہ ایساکیوں ہمارے ساتھ ہوتا ہے
کہ جن کو آسمانوں پرہمارے نام لکھا ہے
زمیں پر ہم سے ملنے میں بہت ہی دیر کرتے ہیں
کچھ اتنی دیر کہ ہم توبھلا دیتے ہیں یہ سب کچھ
کہ کو ئی آسمانوں پر ہمارے نام لکھا ہے
ہمیں بس اس سے ملنا ہے
خدا جانے کہ ایسا کیوں نہیں ہوتا؟
کہ جیون کے کٹھن رستے اکیلے پار ہو جائیں
جسے اپنا نہیں ہوناہم اس سے مل نہیں پائیں
ہماری راہ میں آئیں توراہیں خود بدل جائیں
خدا جانے کہ ایسا کیوں نہیں ہوتا؟
کہ دل بس اس سے مل پائے
جسے دور آسمانوں پر ہمارے نام لکھا ہے
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *