تمام عمر میں ایسے ہی تم کو چاہوں گی
میں تم سے ایسا کوئی عہد کس طرح کر لوں
میرے جذبات کسی اور کی امانت ہیں
مری دعائیں کسی اور کا مقدر ہیں
مری وفائیں کسی اور کی ہی قسمت ہیں
میں تم سے ایسا کوئی عہد کس طرح کرلوں
مگر یہ عہد ہے میرا کبھی جو بھولے سے
تمہاری یاد مرے دل پہ دستکیں دے گی
تمہاری یاد کو لوٹاؤں گی نہیں خالی
میں اس کے ہاتھ دعاؤں کے پھول بھیجوں گی