محبت کی ایک نظم

محبت کی ایک نظم
چھپانا راز اس دل کے
اگر تم چھوڑ دو جاناں
تمہیں مجھ سے محبت ہے
اگر تم بول دو جاناں
تو جیون کے سفر میں
راستے آسان ہو جائیں
مرے بھی پاس جینے کا کوئی سامان ہو جائے
وگرنہ میں‘
تمہارے دل کے دروازے کے باہر
آس میں بیٹھا رہوں گا
تم کبھی تو بند دروازے کو کھولو گی
مرے شانے پہ سر رکھ کر
کبھی دھیرے سے بولو گی
’’مجھے تم سے محبت ہے‘‘
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *