کٹ ہی جائے گا یہ بھی دن یعنی
یعنی اب بے گلہ ملیں تم سے؟
جی پڑو گے ہمارے بن یعنی؟
ہو گئے ہو ناں تم بھی، لوگوں سے
آ رہی ہے تمہیں بھی گھِن، یعنی؟
ہاتھ رہ جائیں گے مرے خالی
تُو بھی جائے گا مجھ سے چھِن، یعنی؟
زندگی دائمی نہیں؟ آھا!!!
تجھ سے ملنا ہے ایک دن یعنی؟
زین شکیل