نہیں میں اب نہیں باتوں

نہیں، میں اب نہیں باتوں میں آنا
تمہاری پھر طبیعت بھر گئی تو؟
یہ اب تک جو ترے حق میں رہی ہے
خموشی بھی کسی دن مر گئی تو؟
سماعت میں محبت بھرنے والے!
تری آواز ہجرت کر گئی تو؟
اٹھے گا پھر سماعت کا جنازہ
تری آواز ہجرت کر گئی تو
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *