کسی کسی میں ہی ملتی ہے

کسی کسی میں ہی ملتی ہے لذتِ گریہ
ہر ایک غم سے لگاوٹ تو ہو نہیں سکتی
نا بال بکھرے ہوئے نا اداس ہیں آنکھیں
اب ایسے غم کی سجاوٹ تو ہو نہیں سکتی
جو صرف رسمی تعلق ہوں، بول پڑتے ہیں
محبتوں میں بناوٹ تو ہو نہیں سکتی
تمہارا غم جو منایا نہیں بہت دن سے
کچھ اور ہو گا تھکاوٹ تو ہو نہیں سکتی
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *