میں نے تو
پیغام تمہیں
کچھ اور ہی بھیجے تھے۔۔۔۔
لوگوں کے ہاتھوں
گر بھیجیں
ایسا تو پھر ہو جاتا ہے
اکثر باتیں اپنی اصل گنوا دیتی ہیں
اکثر باتیں کھو جاتی ہیں
اکثر راہ میں رہ جاتی ہیں
کچھ مفہوم بدل لیتی ہیں
غیر ضروری باتیں تم تک پہنچ گئی ہیں
وہی ہوا ہے!!!
لوگوں کا کچھ دوش نہیں ہے
اپنے اپنے مطلب کو تو سارے لوگ سیانے سچے
میری تو باتیں ہی شاید دوشی تھیں
زین شکیل