چہرے کا رنگ زرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
گلشن کا رنگ اڑ گیا، شاخیں ہیں سوگ میں
پھولوں پہ جیسے گرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
تم کیا گئے کہ گرمیِ جذبات نہ رہی
اب جسم، جیسے سرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
میں نے سنا ہے زین بھی اب تو تمھارے بعد
اک بے حیات فرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
معلوم ہے کہ کیسا ہے تم بن تمھارا زین؟
مردہ سا زندہ مرد ہے، تم کیوں چلے گئے؟
زین شکیل