خوشیوں کی ساعتیں سبھی

خوشیوں کی ساعتیں سبھی فوراً گزر گئیں
لیکن اداس رہنے کا موسم نہیں گیا
ہم نے تو سانحوں کے زمانے بھلا دیے
اب بھی ہمارے دل سے ترا غم نہیں گیا
اتنا تو ہے کہ کچھ تو رہا ہے ہمارے پاس
تم تو گئے پر آنکھ سے یہ نم نہیں گیا
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *