اسی موسم میں رہنا

اسی موسم میں رہنا ہے
تمہارے غم میں رہنا ہے
جنھیں تم یاد رکھتے ہو
اُنہی کم کم رہنا ہے
تمہاری آنکھ میں ہے جو
ہمیں اُس نَم میں رہنا ہے
تمہارے نام کا کانٹا
ہمارے دم میں رہنا ہے
چلی جا آسماں زادی
تجھے کیوں ہم میں رہنا ہے
زین شکیل
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *