ہے یاد مجھے نکتہ سلمان

ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ
ہے یاد مجھے نکتہ سلمان خوش آہنگ
دنیا نہیں مردان جفاکش کے لیے تنگ
چیتے کا جگر چاہیے ، شاہیں کا تجسس
جی سکتے ہیں بے روشنی دانش و فرہنگ
کر بلبل و طاؤس کی تقلید سے توبہ
بلبل فقط آواز ہے ، طاؤس فقط رنگ!
سلمان: مسعود سور سلیمان – غزنوی دور کانامور ایرانی شاعر جو غالبا ً لاہور میں پیدا ہوا –
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *