میں جو تھا اب میں وہ نہیں ہوں ، گنگا جی اور جمنا جی
میں جو بگولا بن کے بکھرا وقت کی پاگل آندھی میں
کیا میں تمہاری لہر نہیں ہوں، گنگا جی اور جمنا جی
یوں تو سمندر ہے دو قدم پر جا ڈوبوں، پر میں تو یہاں
ایک قدم بے سطح زمیں ہوں، گنگا جی اور جمنا جی
بان ندی کے پاس امروہے میں جو لڑکا رہتا تھا
اب وہ کہاں ہے؟ میں تو وہیں ہوں گنگا جی اور جمنا جی
جون ایلیا