آج کل اپنی زندگانی کا

آج کل اپنی زندگانی کا
حال بھی سرد رات جیسا ہے
ایک چپ ہے پڑوس میں رہتی
ایک ویرانہ گھر کے اندر ہے
دوسروں سے موازنہ کر کے
کیوں فلک سے ہمیں گراتے ہو
دشمنوں کے لیے ہمارے ہاں
آزمائش کڑی نہیں کوئی
ایک سو اک فریب کھایا ہے
تب کہیں جا کے کچھ نظر آیا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – بارشوں کے موسم میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *