اگر تم بھوکے ہو
تو سچ کھا کے زندہ رہ لو
اور اگر پیاسے ہو
تو صبر پی کے پیاس بجھا لو
اور اگر ننگے ہو
تو اپنی روح اوڑھ لو
کچھ بھی کر لو
لیکن لکیر کے اس طرف
مت آنا
کیونکہ اگر تم
اس طرف آئے
تو یہ تمھیں ایک ایسا تھیلا دیں گے
جو کہ
کٹی ہوئی انگلیوں اور ابلی ہوئی آنکھوں سے
بھرا ہوا ہو گا
یہ تمھیں تھیلا دیں گے
اور تم ادھر ہی رہ جاؤ گے
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے
فرحت عباس شاہ