اس نے کہا
مجھے پتہ ہے تمھاری آنکھیں ابر آلود ہیں
میں تمھیں اور رلاؤں گی
تم خوفزدہ انسان ہو
میں تمھیں اور ڈراؤں گی
تم زخمی ہو
میں تمھیں اور زیادہ چرکے لگاؤں گی
اس نے کہا
مجھ سے جو جو کچھ ہو سکا میں کروں گی
کیونکہ میں جانتی ہوں
تم مجھ سے محبت کرتے ہو
فرحت عباس شاہ