بری باتیں

بری باتیں
بڑی بری بری باتیں
اور تند و تیز ہوا
اور بہت گندا موسم
اور گالیاں
محبت نے مجھے ان تمام باتوں سے
روک رکھا ہے
تم تو سارا دن شہر میں پھرتے رہتے ہو
محبت کے بغیر
اور بہت سارا دوسرا سامان اٹھائے ہوئے
لدے ہوئے لوگ
جھوٹ
مکر
فریب
گالیاں
اور بہت سی باقی بری بری باتیں
محبت نے انھیں بھی روک رکھا ہے
لیکن شاید اپنی طرف آنے سے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *