بند گلی

بند گلی
سکوت
چپ رہو
ایک منٹ
ذرا چپ رہو
خاموشی بولی ہے
شام کی گہری خاموشی بولی ہے
دیکھو
سنو
ذرا غور سے سنو
رُندھا ہوا گلا بھی کیا عجیب چیز ہے
گیلے الفاظ اور بھیگی ہوئی باتیں
نہائی ہوئی سسکی
میں نے یہ تو بتایا ہی نہیں 
ہر شام کے پیچھے ایک اور شام ہوتی ہے
کبھی ویران اور کبھی بہت زیادہ ویران اور گہری خاموشی
کہتی ہے
اگر آج پھر سب کچھ ویسا ہی رہا
جیسا ہوتا ہے
خالی رستے ، مٹیالی فضا اور کھردرے جھونکے
تو۔۔۔۔۔؟
چلو چھوڑو
یہ تو ہے ہی پاگل
تم کوئی بات کرو
تا کہ خاموشی چپ رہے
خاموشی چپ ہی رہے تو بہتر ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *