ترا رنگ ہے مرے چارسو

ترا رنگ ہے مرے چارسو
ابھی جھنگ ہے مرے چار سو
مجھے لگ رہا ہے جہان میں
کوئی جنگ ہے مرے چار سو
کہیں بیٹھنے نہیں دے رہی
جو امنگ ہے مرے چار سو
تری بے وفائی کا دائرہ
بڑا تنگ ہے مرے چارسو
مجھے مار ڈالے گی خوف سے
جو سرنگ ہے مرے چار سو
فرحت عباس شاہ
(کتاب – تیرے کچھ خواب)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *