ہم بن ماسے سوئے نہ جاگے گزر گئے
حد ہوتی ہے ظلم اور جھوٹ اور دھوکے کی
مولا یہ تو حد سے آگے گزر گئے
اکثر تو ہم بیٹھے بیٹھے مارے گئے
کبھی کبھی ہم ڈر کر بھاگے گزر گئے
خوش باشوں کو حرص ہوس نے جکڑلیا
روگ اولڑے جن جن لاگے گزر گئے
فرحت جی پھر ان کو روک سکا ہے کون
تانوں بانوں سے جو دھاگے گزر گئے
فرحت عباس شاہ