دکھ کے ماروں کی طرح شب بیتی

دکھ کے ماروں کی طرح شب بیتی
بے قراروں کی طرح شب بیتی
دینے آیا نہ دلاسہ کوئی
بے سہاروں کی طرح شب بیتی
جن پہ طاری ہو المناک فضا
ان مزاروں کی طرح شب بیتی
اپنے میت کے سرہانے بیٹھے
سوگواروں کی طرح شب بیتی
ایک دوجے کو تسلی دیتے
غمگساروں کی طرح شب بیتی
جن کو گننے نہیں آتا کوئی
ان ستاروں کی طرح شب بیتی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – چاند پر زور نہیں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *