دل کا عالم کیا کہیے

دل کا عالم کیا کہیے
رات، سمندر، ویرانی
عشق محبت کا دریا
ایک کنارہ وہ بھی دور
کشتی لہروں کے بس میں
جیون بے پتوار ہوا
اس نے لکھا ہے خط میں
ہجر معاف نہیں کرتا
جیسے بھی حالات ہوئے
ہم نے دل کی مانی ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – محبت گمشدہ میری)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *