رابطے محبت کے

رابطے محبت کے
حادثے محبت کے
گھیر گھیر لیتے ہیں
دائرے محبت کے
بے مہار ہوتے ہیں
قافلے محبت کے
روز تو نہیں ہوتے
حادثے محبت کے
کوئی بھی نہیں ٹکتا
سامنے محبت کے
روح پر پڑے آ کر
آبلے محبت کے
فاصلے نہیں ہوتے
فاصلے محبت کے
دور تک نکل آئے
سلسلے محبت کے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *