شاعری کی تلاش
خالص اور اعلیٰ شاعری کی تلاش
بالکل خدا کی تلاش کی طرح ہے
ہر جگہ پر اور ہر وقت موجود
لیکن مرضی کی مالک
نظر آئے آئے نہ آئے
ہاتھ لگے لگے نہ لگے
دکھائی دے نہ دے
سجھائی دے نہ دے
شاعری کو پا لینا
خالص اور اعلیٰ شاعری کو پا لینا
خدا کو پا لینا ہے
دل، روح، ذات، باطن، وجدان اور وحی
سچ، حقیقت، اصل، راستہ، ماحول اور تعلق
خوشبو، معصومیت، سادگی اور حسن
اور سب سے بڑھ کر پہچان اور علم، ادراک اور عرفان
اور ان سب سے بھی بڑھ کر ریاضت
شاعری
خدا
ریاضت
فرحت عباس شاہ