شورش دیدہ نم سے آباد

شورش دیدہ نم سے آباد
میری ہر شب ترے غم سے آباد
ساری رونق ہی تری ذات سے ہے
ساری دنیا ترے دم سے آباد
ہے مری چھوٹی سی دنیا بے شک
میرے مولا کے کرم سے آباد
کچھ نہ کچھ تیری بدولت بھی ہے
کچھ نہ کچھ شہر ہے ہم سے آباد
مجھ کو معلوم ہے دکھ کی قیمت
میری ہستی ہے الم سے آباد
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اک بار کہو تم میرے ہو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *