موت اور موت کا رنگ
زندگی کی شریانوں میں دوڑتی ہوئی سیاہی
بھول بھلیاں بند دروازے
فضائیں اور دائرے
لمحہ بہ لمحہ قریب آتے ہوئے، تنگ ہوتے ہوئے
اور اندر سے پھوٹتے ہوئے
رجعت، پیدائش کی طرف فرار
سعیِ رائیگاں کا صدمہ
ریت پہ نقش
بادل پہ تصویر
پانی پہ لکیر۔۔۔
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)