کچھ سوچے بغیر

کچھ سوچے بغیر
میرے کچھ غریب اور سہمے ہوئے جاننے والوں نے
اپنے سنی یا شیعہ ہونے کا برملا اعلان
بند کر دیا ہے
انہیں خوف ہے
کسی دوسرے فرقے کا مسلمان بھائی
جنت کے شوق میں اور اپنی درندگی کی
تسکین کی خاطر
انہیں قتل کر دے گا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم اکیلے ہیں بہت)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *