جی بھر بھر کے رویا ہوں
مجھ جیسوں کو ویسے بھی
ہنسنا مشکل لگتا ہے
جتنا مشکل جینا ہے
اتنا مشکل مرنا ہے
ایسا ایسا منظر ہے
آنکھیں باہر ابل پڑیں
بندہ روتا رہتا ہے
قسمت ہنستی رہتی ہے
جانے کون اٹھائے گا
پابندی تقدیروں سے
جتنا بتلاتا ہے وہ
اتنا بھی نزدیک نہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)