گو ترے جسم کا احساس نہیں

گو ترے جسم کا احساس نہیں
میں نہیں کہتا کہ تُو پاس نہیں
موت بھی اچھی نہیں ہے لیکن
زندگی بھی تو مجھے راس نہیں
جو کبھی ہوتی تھی برسوں پہلے
اب ترے جسم میں وہ باس نہیں
سارے انسان بھی اب منڈی میں
کون کہتا ہے کہ اجناس نہیں
ڈھل گئی شام بھی اور جیون بھی
تیرے آجانے کی اب آس نہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – روز ہوں گی ملاقاتیں اے دل)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *