مجھے تجھ سے کوئی گلہ نہیں

مجھے تجھ سے کوئی گلہ نہیں
شبِ انتظار کا خوف ہے
اگراپنی اپنی نطر ہے تو
مجھے اپنے درد پہ زعم ہے
ترے ارد گرد ہیں گھومتے
مری زندگی کے معاملے
تجھے ڈھونڈ لینے کے شوق میں
میں نے اپنا آپ گنوا دیا
مری عمر تھی کوئی رات جو
تری آرزو میں گزر گئی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – محبت گمشدہ میری)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *