میں نے تیری راہ پہ ڈال دی
مجھے ہر حسین و جمیل پر
ترے خال و خد کا تھا شائبہ
تجھے ڈھونڈ لائے گا ایک دن
مجھے اعتماد تھا درد پر
تری جستجو تو ہے جستجو
مرے حوصلے کا سوال ہے
یہی اک دعا ہے کہ اے خدا
مجھے اپنے غم میں شریک کر
فرحت عباس شاہ
(کتاب – محبت گمشدہ میری)