میں خواب دیکھنا چاہتا ہوں
کوئی عجیب اور سہانا خواب
جس میں
میں اپنے بادشاہ کو کسی صلیب پر ٹانگ دوں او پتھر ماردوں
اس کا خون بہے تو زمین پہ گرتا ہوا دیکھوں
زمین کے اس حصے پر بھی پتھر ماروں، مارتا چلا جاؤں
پھر اگلا خواب دیکھوں
کوئی عجیب اور سہانا خواب
جس میں کسی اگلے بادشاہ کو دیکھوں
اور باقی پتھر ماروں، مارتا چلا جاؤں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)