ہجر بے موت کو تسلیم کیے لیتے ہیں

ہجر بے موت کو تسلیم کیے لیتے ہیں
ہم خیالات کی تجسیم کیے لیتے ہیں
بات تو سجدہءِ جذباتِ جنوں خیز کی ہے
یار کے یار کی تعظیم کیے لیتے ہیں
چاند پر زور نہیں ، دل تو ہے بس میں اپنے
تم کہو تو یہی دو نیم کیے لیتے ہیں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – چاند پر زور نہیں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *