ہم ہیں تیار بہت

ہم ہیں تیار بہت
جاں ہے بیمار بہت
آپ کی یاد رہے
درد کے پار بہت
ظلم سے ڈرتے ہیں
ہم گنہگار بہت
میرے اندر بھی تو ہیں
تیرے آثار بہت
پاؤں میں چھالے پڑے
راہ پرخار بہت
حادثہ بیت گیا
آگئے یار بہت
اتنا نخرہ نہ دکھا
دل کے دلدار بہت
شہر بھر کرتا ہے
آپ سے پیار بہت
فرحت عباس شاہ
(کتاب – چاند پر زور نہیں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *