ہے عالمِ کُل، لوح و قلم نامِ محمدؐ

ہے عالمِ کُل، لوح و قلم نامِ محمدؐ
اللہ کی ہے نظر کرم نام محمدؐ
مجھ کو مرے مولا، یہی سامان بہت ہے
اک نرمیء دل، دیدہء نم، نام محمدؐ
دنیا نے یہی دیکھا کہ اس ظلمتِ شب میں
ہے حق و صداقت کا علم نام محمدؐ
ہر عارضہ و دکھ کی دوا پاس ہے میرے
بس پھونک دیا کرتا ہوں دم نام محمدؐ
اک اسم سے میں گویا تونگر کی طرح ہوں
تا مرگ بھی ہوتا نہیں کم نام محمدؐ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *