وجہِ بے چینیِ دل

وجہِ بے چینیِ دل
اور کھِل اور بھی کھِل
میں ترا شاعر ہوں
اجنبی بن کے نہ مل
مجھ کو لگتا ہے مرے
سانس پر رکھی ہے سل
مجھ کو مشکوک کرے
یہ تری آنکھ کو تل
دور ہو جائیں گے دکھ
زخم بھی جائیں گے سل
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اک بار کہو تم میرے ہو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *