خود فریبی

خود فریبی
ابھی تک تو ہم خود فریبی کی دھند میں
یوں ہاتھوں کو تھامے
جدائی کے خدشوں کو دل سے نکالے
چلے جا رہے ہیں
مگر دھند چھٹے گی
تو معلوم ہو گا
کہ ہم اس سفر میں اکیلے نہیں ہیں
جدائی ہمیشہ سے تھی ساتھ اپنے
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *