کرم کی اک نظر ہو جانِ عالم یا رسول اللہ

کرم کی اک نظر ہو جانِ عالم یا رسول اللہ
تری امت پہ ہے افتاد پیہم یا رسول اللہ
بنایا تھا تمہارے نام سے جو آشیاں ہم نے
گری ہے اس پہ ہو کے برق برہم یا رسول اللہ
بڑے دم خم سے آزادی کی صبحِ نو کو دیکھا تھا
ستم ہے دم رہا اس میں نہ اب خم یا رسول اللہ
غمِ دنیا، غمِ عقبیٰ، غمِ ارضِ وطن ہم کو
جو ہم سے کٹ گئے ان کا بھی ہے غم یا رسول اللہ
ہمارے سامنے بکھرے ہیں دانے ایک تسبیح کے
بکھرتا ہے کوئی شیرازہ یوں کم یا رسول اللہ
گدائے حسن تو من کمتریں واصف علی واصفؔ
کرم کردی کہ بندہ بے قرارم یا رسول اللہ
مأخذ:
واصف علی واصف
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *