اللہ کے محبوب ہیں پیارے، صلی اللہ علیہ وسلم
شاہوں کے سلطان محمد، دو جگ کے پردھان محمد
ہم زنددہ ہیں جن کے سہارے، صلی اللہ علیہ وسلم
ڈگمگ ڈولے من کی نیا، کام نہ آئیں باپو میا
ایک محمدکھیون ہارے، صلی اللہ علیہ وسلم
من مندر میں مورت ان کی، نینوں میں ہے صورت ان کی
ہر دم ہیں وہ سنگ ہمارے، صلی اللہ علیہ وسلم
دھول ملی ان کے چرنن کی، عید ہوئی واصفؔ برہن کی
سکھ پایا ہے ان کے دوارے، صلی اللہ علیہ وسلم
واصف علی واصف