وہ کون ہے جو مجھے یوں سزا سی دیتا ہے
میں اپنے آپ سے مخلص تو ہوں مگر کوئی
درونِ ذات مجھے بددعا سی دیتا ہے
بجا کے ابر نشانی ہے اُس کی رحمت کی
مگر کبھی کبھی۔۔۔۔وہ ۔۔۔۔یوں سزا بھی دیتا ہے
یوں کہنا عام ہوا ہر گناہ کے بعد علی
کہ سیدھا رستہ وہ آخر دکھا ہی دیتا ہے
محمد علی خان