میں تیرے درد کی تفسیر
کس طرح لکھوں
میں تیرے شہر کو
زندان یا قفس لکھوں
تری خاموشیوں کو
درد یا گھٹن لکھوں
یہ شہر
جس کی پناہوں میں
تیرا مسکن ہے
یہاں تو کوئی جزیرہ نہیں محبت کا
کہ جس میں
کوئی پرندہ کبھی ٹھہر پائے
جو تیرے درد کو
محسوس کر کے
رو پائے
سید ارشاد قمر