اس سے پہلے کہ آنسو مقدر بنیں

اس سے پہلے کہ آنسو مقدر بنیں
اس سے پہلے کہ کوئی ستم توڑ دے
آ اسی موڑ پہ مسکراتے ہوئے
میں تجھے چھوڑ دوں تو مجھے چھوڑ دے
اس سے پہلے کہ ویران ہو زندگی
اس سے پہلے کہ آہیں بنیں آبلے
کیوں نہ رکھ لیں محبت کا ہم تم بھرم
میں بھی ضد چھوڑ دوں تو قسم دے
آ اسی موڑ پر مسکراتے ہوئے
میں تجھے چھوڑ دوں تو مجھے چھوڑ دے
سید ارشاد قمر
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *