نعرہ زندہ باد کا سر ھو گیا

نعرہ زندہ باد کا سر ھو گیا
کام اپنا بندہ پرور ھو گیا
جو کمیٹی کا بھی ممبر ھو گیا
وہ بھی تقریبا منسٹر ھو گیا
اک ذرا افسر نے مونچھیں چھوڑ دیں
محکمہ سارا مچھندر ھو گیا
اس کی اردو میں تھی انگریزی بہت
لوگ یہ سمجھے کمشنر ھو گیا
مفلسی میں جس کی داڑھی بڑھ گئی
زینت محراب و ممبر ھو گیا
آپ کچھ شرما کے لیڈر بن گئے
میں ذرا گھبرا کے نوکر ھو گیا
جان محفل تھا خدا بخشے ضمیر
اب تو اک عرصے سے شوہر ھو گیا
سید ضمیر جعفری
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *