سب ہُنر اپنی بُرائی میں دکھائی دینگے

سب ہُنر اپنی بُرائی میں دکھائی دینگے
عیب تو بس مرے بھائی میں دکھائی دینگے
اس کی آنکھوں میں نظر آئیں گے اتنے سورج
جیسے پیوند رضائی میں دکھائی دینگے
ہم نے اپنی کئی صدیاں یہیں دفنائی ہیں
ہم زمینوں کی کُھدائی میں دکھائی دینگے
ذکر رشتوں کے تحفظ کا جو نکلے گا تو ہم
راجپوتوں کی کلائی میں دکھائی دینگے
اور کچھ روز ہے جھیلوں پہ سُلگتی ہوئی ریت
سبز منظر بھی جولائی میں دکھائی دینگے
راحت اندوری
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *