کیا مری بات سُن نہیں

کیا مری بات سُن نہیں پایا
یا مجھے دے رہا ہے بہکاوا؟
میں ہوں شرمندہ اے مرے الفاظ!
میں تمہیں زندگی نہ دے پایا
جتنا بھی تھا، وہی رہا مرا قد
گھٹتا بڑھتا رہا مگر سایا
اے مرے سانپ کیوں مجھے نہ ڈسا
تجھ کو تو دودھ بھی تھا پلوایا
اب مرا کیا قصور کچھ بھی کروں
پہلے تو تُو نے مجھ کو بہکایا!
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *