بددماغی مری کیا شے ہے‘

بددماغی مری کیا شے ہے‘ ابھی یہ جانو!
مجھے اپنانے کی جلدی میں دغا کھا جاؤ گے
میں جہنم میں ہوا اور بلایا جو تمہیں
ساتھیا! ساتھ نبھانے کو وہاں آ جاؤ گے؟
تم مجھے یار بھی کہتے ہو، مجھے پیارے بھی ہو
تم بھی یاروں کی طرح پیٹھ ہی دکھلا جاؤ گے؟
میرے پاس ایک یہی جان ہے، سو دے دوں گا!
اور تمہارا ہے جہاں‘ جان سے تم کیا جاؤ گے ؟
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *