اُدھر ہی یار ہے میرا‘ ذرا بتا ___ ہے کیا؟
تمہاری آنکھوں میں لالی دکھائی دیتی ہے
کہو‘ وہ شخص تمہیں بھی کہیں ملا ہے کیا؟
اے میرے دوست ! تجھے اپنا خوں معاف کیا
بتا کہ دوستی کا حق ادا ہوا ہے کیا؟
مرا شعور مجھے لازوال کر دے گا
مرا وجود زمانہ مٹا سکا ہے کیا؟
میں اپنے حق میں جو لکھتا ہوں کیوں نہیں ہوتا
مرا نصیب کوئی اور لکھ رہا ہے کیا؟
اے زندگی کی حقیقت بتانے والے بتا
یہ زندگی بھی کسی حشر کی صدا ہے کیا؟
*
وقت جب ہاتھ سے چھن جائے تو کیا ہوتا ہے
تُو نے دیکھا ہے کوئی شخص کبھی مرتے ہوئے؟