ایک خواب میں افلاک سی دیکھی اترتی حوریں

ایک خواب میں افلاک سی دیکھی اترتی حوریں
ہر سمت سے آئی صدا خوش آمدید اے نازنیں
دنیا کے حسنِ خوش فسوں کا راز کب کس پر کھلا
اے خالقِ ارض و سما صد آفریں صد آفریں
پھولوں کے رنگیں پیرہن کلیوں کی نورانی پھبن
ہر باغ کا اپنا فسوں مسحور ہیں اس کے مکیں
نیلگوں بحروں میں موجوں کے سفینے ہیں رواں
دیکھیے ان کا سماں جب چاند کی چودہویں
عرش تک پھیلے ہیں بہتی کہکشائوں کے طلسم
پے بہ پے روز ازل سے چل رہی ہے ہر زمیں
وحشتوں کی عریاں دہشت جنگلوں میں الاماں
روئیں گے ہم بے بسی کے اندھی چشم خشمگیں
گوشت خوروں کی ہیں موجیں خون آشاموں کے سنگ
اشرف المخلوقیت کا ڈھول پٹتا ہے یہیں
اپنے جنگل کا شہنشاہ راندئہ درگاہ ہے
جسم ہے اس سے پریشاں روح ہے اس سے حزیں
ڈاکٹر سعادت سعید
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *